13 مئی، 2016، 8:11 PM

حلب کے شیخ مقصود علاقہ پر دہشت گردوں کا حملہ جنگی جرائم

حلب کے شیخ مقصود علاقہ پر دہشت گردوں کا حملہ جنگی جرائم

انسانی حقوق کی عالمی تنظيم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ شام کے شہر حلب کے شیخ مقصود علاقہ پر وہابی دہشت گردوں کا حملہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

 

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظيم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ شام کے شہر حلب کے شیخ مقصود علاقہ پر وہابی دہشت گردوں کا حملہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلح دہشت گردوں نے شیخ مقصود کے علاقہ کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے اور اس علاقہ میں دہشت گردوں کے راکٹ حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اس نے ایسے شواہد جمع کئے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ دہشت گردوں نے درجنوں افراد کو اپنی بہیمانہ کارروائی کا نشانہ بنا کر قتل کیا ہے۔ بیان کے مطابق دہشت گردوں نے اس علاقہ میں کیمیاوی ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا ہے ۔

News ID 1863976

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha